مسلم لیگ سندہ میں کیا کرنے جا رہی ہے؟ اہم وزیر کو ذمہ داریاں سوںپ دیں.

کراچی (آئی این پی).وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی تجویز پر سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط او pm nawazرمتحرک بنانے کا عمل شروع کر دیاہے اور ناراض مسلم لیگیوں کو منانے کا ٹاسک بھی خواجہ سعد رفیق کو ہی دیدیا گیا ہے جو ناراض لیگی رہنماؤں سے رابطے کر کے و زیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ و زیر اعظم آئندہ ہفتے دوبارہ سندھ کا دورہ کریں گے اور نے چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط بنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ کراچی آپریشن کے بعد امن کا قیام وفاقی حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہے تاہم اس کا کریڈٹ لینے کیلئے مسلم لیگ(ن) نے کوئی جامع حکمت عملی نہیں بنائی اور نہ ہی سندھ میں مسلم لیگ کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں جس پر وزیر اعظم نے خواجہ سعد رفیق کو خصوصی ٹاسک دیا اور انہوں نے مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماؤں کی مشاورت سے وزیر اعظم کے سندھ کے دورو ں کا شیڈول طے کیا۔ منگل کو کراچی میں مسلم لیگی رہنماؤں ‘ تاجروں اور ہندو برادری سے ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے لیاری کیلئے ترقیاتی پیکج دیا ‘ ہندو برادری کیلئے 50 کروڑ کا اعلان کیا جبکہ اس سے قبل وہ ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کی دعوت پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران 110 ارب کے پیکج کا اعلان کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے وزیر اعظم کے دورہ کو کامیاب بنانے کیلئے سعد رفیق کے معاون کا کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم آئندہ ہفتے دوبارہ سندھ کا دورہ کریں گے اور سندھ بالخصوص کراچی میں مسلم لیگ(ن) میں اہم رہنماؤں کی شمولیت کے حوالے سے کام جاری ہے اور اس میںایم کیو ایم کے بھی بعض ناراض رہنماؤں کے گورنر سندھ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) سے رابطے ہوئے ا ور کراچی میں امن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم کے اقدامات کے حوالے سے نہ صرف عوام بلکہ تاجر برادری اور سیاسی حلقے مطمئن ہیں اور وزیر اعظم اگر سیاسی حلقوں کے مطابق کراچی پر توجہ دیں تو آئندہ انتخابات میں کراچی سے بھی مسلم لیگ (ن) نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s