مُرده جانوروں کی لاشوں اورآلائشوں سےتیار کیا جانےوالا ہزاروں لیٹرخوردنی آئل پکڑ لیا گیا،،یہ گهناونا کام کون، کس شہر میں کر رہا تها؟؟

لاہور ( این این آئی)وزیر خوراک بلال یٰسین کی سربراہی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی punjab2ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے مردہ جانوروں کی لاشوں اور آلائشوں سے خوردنی تیل بنانے والا یونٹ سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری آئل ٹریڈرز نامی فیکڑی میں مردہ جانوروں کی لاشوں سے تیل نکالنے کا مکروہ کام کیا جا رہا تھا ۔ یونٹ میں تیار شدہ 55ہزار لیٹر تیار تیل اور75ہزار لیٹر کا خام مال ضبط کر لیا گیا۔یونت سے بھاری مقدار میں مردہ جانوروں کی آلائشیں برآمد ہوئیں۔فیکٹری مالک کوموقع سے گرفتار کر کےآئی آر درج کروا دی گئی۔ وزیر خوراک بلال یٰسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطاع پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر وزیر خوراک بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ گھناؤنے جرم میں ملوث کرداروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے پرکوئی دبائونہیں قبول کرینگے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s