الطاف حسین کا شرم ناک خفیہ منصوبہ، مہاجر لبر یشن آرمی کے قیام کی کوشش،خفیہ ادارے حرکت میں آ گئے…

برطانیہ جیسے انصاف پسند ملک میں منی لانڈرنگ کا کیس بند ہوگیا بھلا کوئی یہ پوچھے کہ الطاف حسین کے گھر سے تو پانچ لاکھ پائونڈ ملے تھے اُس رقم کا قصہ کس طرح نمٹایا جائے گا؟ اس پر کہنے والے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ تو برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مشترکہ کارستانی ہے کہ منی لانڈرنگ کیس داخل دفتر کردیا گیا ہے اور عمران فاروق قتل کیس بھی اس طرح ختم ہوجائے گا اور بیماریوں میں مبتلا الطاف حسین سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں الطاف حسین کا بیان شائع یا نشر کرنے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود الطاف حسین بیرون ممالک اپنی پارٹی کارکنوں سے مسلسل خطاب کیے جارہے ہیں اور اب تو ان کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ ہر تقریر پاکستان مخالف کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الطاف حسین نے اتوار 12 مارچ 2017 کو ایک مرتبہ پھر اپنے ٹیلی فونک خطاب میں ایسی ناپسندیدہ گفتگو کی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نزدیک ہر گز قابلِ قبول نہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنے اس خطاب میں اُنہوں نے مہاجر لبریشن آرمی کے نام سے نئی مسلح دہشت گرد تنظیم بنانے کا عزم دہرایا ہے۔ اس اعلان پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہلچل مچ گئی انہوں نے فوری طورپر باہمی رابطے کیے اور ہنگامی بنیادوں پر رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پیر 13 مارچ 2017 کو ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں پولیس‘ رینجرزاور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید خان نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاک فوج‘ رینجرز اور پولیس نے ملک کی سلامتی کی قسم کھائی ہوئی ہے ۔ کوئی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف بات کرے گا یہ ادارے اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر خاصی پرجوش اور ولولہ انگیز باتیں کیں اور واضح کیا کہ اگر کسی نے مہاجر لبریشن آرمی بناکر دہشت گردی اور تخریب کاری کی تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے تمام اداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر اپنا نیٹ ورک فعال بنائیں اور جو لوگ اس نئی دہشت گرد تنظیم کی داغ بیل ڈالنے میں ہمہ تن مصروف ہیں ان کی بیخ کنی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ایسے ملک دشمن عناصر کی ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s