ویجیٹیبل آئل سے آپ موٹاپے کا شکارهو سکتے ہیں.کون سا آئل کهانے کیلئے بہتر ہے؟؟ برطانوی طبی تحقیق میں سامنے آگیا….

لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موجودہ عہد میں گھی کی جگہ ویجیٹیبل آئل کو دے دی گئی ہے کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ یہ صحتب کے لیے زیادہ بہتر ہے

تاہم تحقیق میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ سویا بین اور پام آئل سمیت چند مخصوص تیل موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں کی طرح ہی کام کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اومیگا سکس (ایک قسم کی چربی جو مخصوص ویجیٹیبل آئل میں پائی جاتی ہے) اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق کے دوران جانوروں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ اومیگا سکس کا زیادہ استعمال جسم میں ایسے اجزاءکی مقدار بڑھا دیتی ہے جو کھانے کی خواہش کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں طویل المعیاد بنیادوں پر موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے اس بات کے شواہد ملتے ہیں کہ اومیگا سکس سے بھرپور آئل ممکنہ طور پر موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ سن فلاور آئل اور کارن آئل کو ایسے کیمیکلز سے تیار کیا جاتا ہے جو کہ کینسر اور امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں۔

محققین نے مشورہ دیا کہ کھانا پکانے کے لیے زیتون کے تیل یا گھی کا استعمال کرنا بہتر ہے جن میں کمیکلز کا استعمال بہت کم ہوتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s