منگیتر کی انوکهی شرط..معروف ٹی وی اینکر​​​​،نیوز کاسٹر نے خانئہ کعبہ کے صحن میں شادی کی انگوٹهی پہنا دی

ترک حکومت کے ٹی آر ٹی اسپیس چینل کے نمائندے اور ایک اناؤنسر کو اپنی منگیتر کی ایک انوکھی شرط اور خواہش پورا کرنا پڑی ہے۔اس نمائندے کی ہونےوالی بیوی نے یہ شرط عاید کی تھی کہ وہ اس کو منگنی کی انگوٹھی کہیں اور نہیں بلکہ مسجد الحرام میں اور کعبۃ اللہ کے عین سامنے پہنائے اور وہ اس تمام عمل کی عکس بندی بھی کرے۔

ترک ٹی وی کے یہ نمائندے یوسف عاکیون سعودی عرب میں ترکی کے سابق میڈیا اتاشی کے بیٹے ہیں۔انھوں نے اپنی منگیتر کو سنہ 2012ء میں خانہ کعبہ کے سامنے ہی منگنی کی انگوٹھی پہنائی تھی لیکن وہ ایک شرط پوری نہیں کرسکے تھے۔ان کی منگیتر نے یہ شرط عاید کی تھی کہ وہ جھکتے ہوئے اس کو انگوٹھی پہنائیں، ورنہ وہ ان سے شادی نہیں کرے گی۔

یوسف عاکیون کو یہ شرط پوری کرنے میں پورے پانچ سال لگے ہیں۔انھوں نے اب 2017ء میں اپنی منگیتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مسجد الحرام میں جھکتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی دوبارہ پہنائی ہے۔اس تمام عمل کو فلمایا گیا اور اس کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا بھی گیا ہے۔

وہ فوٹیج میں یوں مخاطب ہیں:’’ میں یہاں کعبۃ اللہ کے سامنے ہوں۔ہماری محترم مائیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ان کے سامنے کچھ شرمندہ بھی ہوں لیکن میں کچھ بہتر ہی کررہا ہوں‘‘۔

اس ویڈیو کی انٹر نیٹ پر خوب تشہیر ہوئی تھی لیکن یوسف کو اپنی اس حرکت پر لوگوں کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد انھوں نے ویڈیو کو ہٹادیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s