دنیا مقروض ممالک کون سے ہیں.پا کستان کی کون سی پوزیشن ہے.حیران کن انکشاف سامنے آ گیا….

کراچی(این این آئی)حکومت کی طرف سے ریکارڈ مالیت میں قرضے لینے کے باوجود عوام پر قرضوں کا بوجھ اب بھی دوسرے ملکوں pak3سے کافی کم ہے۔ دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے شہری پاکستانیوں سے زیادہ مقروض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملکی قرضوں اور آبادی کے تناسب سے جاپانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقروض ہیں۔ جاپان کے ہر شہری پر 85 ہزار 700 ڈالر قرضوں کا بوجھ ہے۔دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے۔ جس کا ہر شہری 67 ہزار 147 ڈالرکا مقروض ہے۔رپورٹ کے مطابق 2016 کے اختتام پر سنگاپور کا ہر شہری 56 ہزار 113 ڈالر،کا ہر شہری 44 ہزار 202 ڈالر اور ہر امریکی 42 ہزار 504 ڈالر کا مقروض تھا۔تاہم پاکستان کے ہر شہری کے ذمہ اوسطا 8 سو ڈالر کا قرض بنتا ہے۔ ہر بھارتی نے 9 سو ڈالر، ہر چینی نے 13 سو ڈالر اور ہر ایرانی نے 6 سو ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔زیادہ قرض دینے والے ٹاپ ٹین ممالک میں کنیڈا کا ہر شہری اوسطا 42 ہزار 142 ڈالر، اٹلی کا 40 ہزار 461 ڈالر اور ہر برطانوی شہری اوسطا 36 ہزار 206 ڈالر کا مقروض ہے۔آبادی کے تناسب سے کم ترین قرض لینے والوں میں لائبیریا پہلے نمبر پر ہے، جس کا ہر شہری صرف 27 ڈالر کا مقروض ہے، تاجکستان کے ہر شہری پر اوسطا قرض کا بوجھ صرف 50 ڈالر ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s