پاکستان سے بیرونِ ملک مسافر بحری جہاز چلانے کا منصوبہ. نیشنل شِپنگ کارپوریشن کو فیری سروس لائسنس جاری کر دیا گیا. یہ سروس کون کون سے ملک جاے گی. تفصیل جان کر آپ خوش هو جائیں گے..

حکومت نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو پہلا فیری سروس لائسنس جاری کر دیاہے،فیری سروس کے ذریعے دبئی جانے والے مسافروں کو کرائے میں 40فیصد بچت ہو گی.. وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بیزنجو نے یہ پہلا فیری لائسنس پی این ایس کے چیئرمین عارف الہیٰ کے حوالے کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ رفی چندانہ بھی موجود تھے ۔لائسنس ملنے کے بعد پی این ایس اب مسافروں کو ملک کے اندر اور بیرون ملک سفری سہولیات فراہم کر سکے گی ۔اس کے باعث شپنگ سیکٹر میں ایک نئے باب کا آغاز ہواہے ۔
فیری سروس مارینا کلب سے چلائی جائے گی جو کہ ڈی ایچ اے سے پورٹ قاسم تک روزانہ کی بنیادوں پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرے گی جبکہ اس سے ٹریفک جام ختم کرنے بھی مدد ملے گی ۔پورٹ حکام نے وزارت کے ساتھ مل کر فیری سروس کو بین الاقوامی سطح پر چلانے کا منصوبہ بنایاہے جس کے تحت فیری سروس کو کراچی سے پسنی ،گوادر سے ایران کی بندر گاہ چار بہار اور مسکت تک چلایا جائے گا ۔مجوزہ سروس ایک انتہائی زبردست سہولت ثابت ہو گی کیونکہ حکومت کی جانب سے فیری سروس کیلئے اگلے 14سال کیلئے پورٹ فیس ختم کر دی گئی ہے ۔فیری سروس کے ذریعے دبئی جانے والے مسافروں کو کرائے میں 40فیصد بچت ہو گی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s