دریائے گنگا اور جمنا کوبهی ” زندہ انسان ” تصورکیا جائے بهارتی عدالت کا انوکها فیصلہ

شمالی انڈیا کی ریاست اتر کھنڈ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق انڈیا کے دو قدیم اور مقدس دریاؤں، گنگا اور جمنا کو ‘زندہ انسان’ ganga3تصور کیا جائے گا۔

عدالت نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان دریاؤں کا ‘تحفظ’ ممکن ہو سکے گا اور قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان میں ہونے والی آلودگی سے بچاؤ ممکن ہوگا کیونکہ اب ان میں آلودگی کرنا ایک انسان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔

ganga2واضع رہے کہ انڈیا میں اکثریت ہندو آبادی کے مطابق یہ دونوں دریا مقدس دیوییوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہندوؤں کو ان دریاؤں پر پختہ ایمان ہے اور وہ خود کو ان سے جڑا ہوا تصور کرتے ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا: ‘ہندوؤں کے نزدیک یہ دونوں دریا ان کی زندگیوں میں اور ان کی صحت کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ان دریاؤں نے ازل سے ہندوؤں کو جسمانی اور روحانی رزق پہنچایا ہے۔’

عدالت نے مزید کہا کہ شہری آبادی بڑھنے سے دونوں دریاؤں کی آلودگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

gangaریاست کے دو افسران کو گنگا اور جمنا کا ‘قانونی محافظ’ مقرر کیا گیا ہے جو ان دریاؤں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی مدد سے ان دریاؤں کی صفائی میں تیزی آسکتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s