پاکستان اور انڈین فلموں کے نامور موسیکار نثار بزمی کی کل دسویں برسی هو گی

موسیقار نثار بزمی کی 10ویں برسی کل منائی جائیگی ، انہوں نے یکم دسمبر 1924 کو خان دیش ، نصیر آباد ، ممبئی میں سید قدرت علی کے گھر جنم لیا انہوں نے 1939 میں آل انڈیا ریڈیو سے بطور آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔1944 میں ڈرامہ نادر شاہ درانی کے گیتوں کو موسیقی سے سنوارا جو ممبئی ریڈیو سٹیشن سے نشر ہوا۔ انہوں نے پہلی بار 1946 میں بھارتی فلم جمنا پار کیلئے میوزک کمپوز کیا اور اپنا نام سید نثار احمد سے نثار بزمی رکھ لیا۔انہوں نے چالیس کے قریب بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی ،وہ 21 جون 1962 کو ہجرت کرکے پاکستان آگئے ، ابتدائی قیام انہوں نے کراچی میں رکھا اورپاکستان میں پہلا گیت فلم ایسا بھی ہوتا ہے کیلئے کمپوز کیا۔ نمائش کے اعتبار سے ان کی پہلی فلم ہیڈ کانسٹیبل ہے جو 1964 میں سینماگھروں کی زینت بنی تھی۔ انہوں نے 66 پاکستانی فلموں میں بھی موسیقی دی ، انکے کیریئر کی آخری فلم ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ تھی ۔ ،وہ 22مارچ 2007 کو 83سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s