بهارتی حکومت کا قابلِ مذمت اقدام.. معروف مذہبی اسکالرڈاکٹر ذاکر نائک کی کروڑوں کی جائیداد ضبط کر لی.

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی 18 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ضبط کر لی ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی ایجنسی این آئی اے نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن اور دیگر ادارے کی 18 کروڑ روپے سے زائد کی املاک ضبط کر لی ہیں۔ این آئی اے نے ذاکر نائیک کے خلاف دوسرا نوٹس جاری کر کے انہیں 30 مارچ کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگلا دیش میں گزشتہ سال ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سرگرمیوں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد بھارتی حکام نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف گزشتہ سال مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s