صدام حسین کی پوتی کی فیشن ماڈل کے طور پر ثقافتی میلے میں شرکت.بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سےبهی نوازا گیا…..

عراق میں کرد ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سرگرم ایک سماجی تنظیم کے زیراہتمام کئی روز تک جاری رہنے والے ’عید نوروز‘ ثقافتی میلے میں دیگر فن کاروں کی طرح سابق مصلوب صدر صدام حسین کی ایک پوتی بنان حسین کامل کو بھی ایک فیشن ماڈل کے روپ میں دیکھا گیا۔banan2

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق میں منعقدہ ثقافتی میلے میں کرد اور دیگر علاقوں کی ثقافت کے اظہار کے لیے فن کاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ دیگر فن کاروں میں صدام حسین کی پوتی بنان حسین کامل بھی شریک تھیں۔ انہوں نے ایک فیشن ماڈل کے طور پر میلے میں شرکت کی اور بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے اور فیشن ماڈلنگ میں اچھی کار کردگی دکھانے پر ایک ایوارڈ بھی وصول کیا۔بعد ازاں مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بنان حسین کامل نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ہم دوسروں کو کیسے متاثر کریں۔ ہم سب برابر ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی شیعہ سنی اور کرد کا اختلاف نہیں۔ میرے دو خواب ہیں جنہیں میں شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہوں۔ پہلا فیشن ماڈلنگ کا ہے اور میں اس میں کافی حد تک کامیاب ہوں اور دوسرا خواب عراق میں امن امان کے قیام کا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ عراقی قوم جسد واحد بن جائے۔banan3

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s