پی آئ اے کی پرواز عُمرہ کے خواہشمند چار سو پچاس افراد کو حجاز مقدس کی بجائے کہاں لے گئ.جان کر آپ بهی قومی ائیر لائن کو داد دیں گے….

کراچی(این این آئی) پی آئی اے کی لاجواب سروس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے سیالکوٹ سے عمرے کے لئے جانے والے 450 متعمرین کو حجاز مقدس لے جانے کے بجائے کراچی لا کر اتار دیا۔باکمال لوگ لاجواب سروس کی مصداق پی آئی اے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہے کبھی عملے کے ناروا سلوک کے باعث تو کبھی مسافروں کا سامان گم ہوجانے کی وجہ، کبھی پروازوں کی تاخیر کے باعث، کبھی حادثوں کی وجہ سے اور کبھی عملے کی کوتاہی کے باعث اسمگلنگ ہونے کے باعث۔ کبھی اربوں روپے خسارے کی وجہ سے اور کبھیحالت کی وجہ سے۔ان تمام وجوہات کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور مسافرپریشانی کا شکار رہتے ہیں۔ گزشتہ رات بھی پی آئی اے کی پرواز پی کے 745 نے 10 بج کر 45 منٹ پر 450 افراد کو سیالکوٹ سے جدہ روانہ ہونا تھا تاہم پرواز نے سیالکوٹ سے ہی 4 گھنٹے تاخیر سے اڑان بھری اور اس کے بعد حجاز مقدس جانے کے بجائے متعمرین کو کراچی پہنچادیا گیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s