بد ترین معاشی حالات.. عِزت کے ساته جینا حرام.. پنتالیس ملین افراد کو دو وقت کا کهانا میسر نہیں..علمِ بغاوت بلند هو سکتا هے..

ایران میں بے روزگاری، غربت اور ابتر معاشی صورت حال نے ملک کو بدترین غربت اور قحط سےدوچار کیا ہے۔ ایرانی حکومت کے iran1عہدیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ 80 ملین کی آبادی میں 45 ملین افراد کو دو وقت کا کھانا میسر نہیں۔ وہ بدترین معاشی حالات میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ایران میں آخری حدوں کو چھوتی غربت اور بے روزگاری پر عالمی مبصرین بھی سوچنے پر مجبور ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر غربت کی یہ شرح برقرار رہی تو ایران میں بھوک انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران، عراق جوائنٹ ٹریڈ چیمبر کے چیئرمین یحییٰ آل اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں فی کس سالانہ آمدن میں سنہ 1979ء کی نسبت 30 فی صد کمی آئی ہے اور اس وقت ساڑھے چار کروڑ ایرانی بدترین غربت میں زندگی بسر کررہے ہیں جنہیں دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں۔

آل اسحاق نے بتایا کہ 60 فی صد ایرانی اپنی آمدن اور خرچ میں توازن قائم رکھنے میں ناکام ہیں۔ ایران میں بے روزگاری کی شرح 8 ملین تک جا پہنچی ہے جب کہ بڑے شہروں میں لوگ اپنی آمدن کا دو تہائی صرف رہائش کے حصول پر خرچ کرتے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ ملک میں صنعتی پیداوار میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ ایران میں اس وقت 94 فی صد پیداواری یونٹ ابتر حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ درمیانے اور چھوٹے درجے 70 فی صد پیدواری یونٹ معطل ہیں جب کہ 30 فی صد پیدواری یونٹ مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں۔iran2

حال ہی میں ایران میں ’خمینی‘ کمیٹی برائے ریلیف کے چیئرمین پرویز فتاح نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں گیارہ ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران میں غربت کی یہ شرح کم نہ ہوئی تو ملک میں ایک نیا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غربت اور بے روزگاری نے ایرانی قوم کا عزت سے جینا حرام کردیا ہے جس کے بعد ان کے پاس حکومت وقت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s