یوم پاکستان کے موقع پرآج دنیا میں امن واستحکام کاواضح پیغام گیا،جب شمالی وزیرستان میں پہلی باریوم پاکستان کی تقریبات کاانعقاد کیاگیا،جس میں شرکاء کا جوش وخروش دیدنی تھا۔…
تفصیلات کے مطابق شمالی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب کےبعد پہلی بارشمالی وزیرستان میں یوم پاکستان منایا گیا۔شمالی وزیرستان میں میران شاہ یونس خان اسپورٹس کمپلیکس میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کرکٹ میچ کےعلاوہ ٹیبلوز، ملی نغمےاورعلاقائی رقص بھی پیش کئےگئے۔ واضح رہے آپریشن ضرب عضب سے پہلے شمالی وزیرستان کے علاقے دہشتگردی کاگڑھ تھے۔لیکن پاک فوج اور بہادر قبائلی علاقوں کے عوام کی قربانیوں سے ان علاقوں میں زندگی کی رونقیں شروع ہوگئیں ہیں۔ کامیاب آپریشن ضرب عضب کے باعث قبائلیوں نے آج ملی جوش وجذبے کیساتھ یوم پاکستان مناکردنیا کوامن کاپیغام دے دیا۔
یومِ پاکستان کی تقریب پہلی بار ایسی جگہ بهی منا کر دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا..کہاں منائ گئی ؟ آپ بهی جانئے..
Advertisements