بہت دیرکی مہربان آتےآتے..میاں بیوی نے کس کام کی ٹهان کہ ان کی خواہش پوری هوتےهوتے پندرہ سال لگ گئے…..

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیٹے کی خواہش میں بچے پیدا کرتے چلے جانے کی مثالیں برصغیر میں عام پائی جاتی ہیں تاہم بھارت میں ایک میاں بیوی نے حیران کن طور پر اپنی بیٹے کے حصول کی خواہش میں 15سالہ شادی میں 10بچے پیدا کر ڈالے ہیں۔انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے رام کرشنا نامی شخص کا کہنا ہے کہ ”میں نے اور میری بیوی باگھیاما نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش نہیں ہوتی ہم بچے پیدا کرتے جائیں گے۔“رپورٹ کے مطابق رام کرشنا اور باگھیاما کے ہاں اوپر تلے 9بیٹیاں پیدا ہوئیں ، دسویں بار ان کی خواہش پوری ہو گئی اور ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ دونوں بیٹے کی پیدائش پر انتہائی خوش ہیں۔ دونوں کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش2003ءمیں ہوئی تھی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کے تمام بچوں کے درمیان وقفہ برائے نام ہی ہے۔ گاﺅں کے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ان میاں بیوی کو بہت سمجھایا کہ اتنے بچے مت پیدا کرو لیکن انہوں نے ہماری بالکل نہیں سنی۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s