ن لیگ نے سندھ اور کے پی کے میں جوابی سیاسی حملہ کی تیاری کرلی۔ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی اور اے این پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات

روزنامہ خبریں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عام انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی پلیٹ فارم اور دھڑے بندی کی سیاست میں تیزی لئے جانے کے بعد جہاں مختلف افراد اور گروپوں کی طرف سے ان جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے وہیں مسلم لیگ ن نے بھی اس سیاسی حملے کی تیاری کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مقتدر صوبے سندھ میں انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مختلف جماعتوں اور سیاسی افرادسے رابطے شروع کردئیے گئے۔سندھ میں اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت کا جلد آغاز کردیا جائے گا، اسی طرح اندرون سندھ کچھ شہروں میں پیر صاحب آف پگارا کی جماعت فنکشنل لیگ سے بھی ن لیگ کی مدد کو تیار ہیں جبکہ ن لیگ سندھ کے اہم رہنماءکی جانب سے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ کچھ روز تک اس بارے میں اہم پیشرفت ہوگی اور چند اہم سندھی سیاسی رہنما ن لیگ میں شمولیت بھی اختیار کرسکتے ہیں۔دوسری طرف خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے اتحاد مولانا فضل الرحمن صوبے کے ساتھ ساتھ فاٹا میں بھی اتحاد کے خواہشمند ہیں مگر ن لیگ کی صوبائی قیدات سولوفلائٹ کے حق میں ہے مگر وفاقی قیادت نہ صرف جے یو آئی بلکہ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش کا اظہار کرچکی ہے۔ اسی طرح چارسدہ اور مردان سمیت کچھ علاقوں میں اے این پی کے ساتھ نشستوں کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی جاسکتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s