وزیرِاعظم کے اقدام کے خلاف ہائ کورٹ میں درخواست..عدالت نے وزیرِاعظم اور وزارتِ خزانہ سے جواب طلب کر لیا..

لاہور:. لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے محمود اختر نقوی کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ وفاقی کابینہ کا اختیار کسی بھی انفرادی شخص کو سونپنے کا اقدام کالعدم کر چکی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ۱۰۰ ملین کے ضمنی بجٹ کا اختیار اسحاق ڈار کو دے دیا۔

اسحاق ڈار کو سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقڑی کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ ایک وزیر کو کابینہ کا اختیار سونپنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ضمنی بجٹ جاری کرنے کا اختیار وزیر خزانہ کو دینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت عالیہ نے ۱۷ اپریل تک وزارت خزانہ سے براہ راست جواب جمع کرانے جب کہ وزیر اعظم نواز شریف سے بذریعہ پرنسپل سیکرٹری وضاحت طلب کر لی ہے۔.

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s