پاکستانی شہری نے اپنا مذہب تبدیل کرکے یہودیت اپنانے کی درخواست دے دی..وزارتِ داخلہ نے کیا جواب دیا ؟ آپ بهی جانئے..

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وزارت داخلہ نے فشل بن خالد کی درخواست پر منظوری دیدی ہے جس میں اس نے استدعا کی تھی کہ اسے مسلمان سے یہودی ہونے سے متعلق شناختی دستاویزات میں ترمیم کی اجازت دیں،نادرا ریکارڈ کے مطابق بن خالدیعنی شناختی کارڈ کے نام کے مطابق فیصل، مسلمان کے طورپر رجسٹرڈ ہے اور مسلمان باپ اور یہودی ماں کے ہاں کراچی میں 1987ءمیں پیدا ہوا اور اپنے باپ کے مذہب کی وجہ سے مسلمان رجسٹرڈ ہے تاہم اس نے نادرا سے اپیل کی کہ اس کی مرضی کے مطابق شناختی کارڈ میں بھی مذہب یہودی لکھا جائے جس کیلئے اس نے گزشتہ سال درخواست دی تھی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نادرا نے اس ضمن میں وزارت داخلہ سے رائے لینے کے لیے رجوع کیا جس کے جواب میں وزارت نے لکھاکہ ’درخواست گزار کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق عقیدہ اختیار کرسکتاہے‘۔
عمومی طورپر نادراملک کے مذہبی ماحول کی حساسیت کی وجہ سے ایسی درخواستیں بالخصوص جن میں اسلام چھوڑکر کسی اور مذہب کو اختیار کرنے کا کہاگیا ہومسترد کردیتا ہے ، وزارت داخلہ سے گرین سگنل ملنے کے بعد بن خالد کو ترمیم شدہ شناختی دستاویزات جاری ہونا باقی ہیں ۔
اس ضمن میں وزارت داخلہ اور نادرا کے درمیان رابطہ فروری اور مارچ میں ہpolواجبکہ بن خالد نے اپنی پسند کا مذہب اپنانے کی اجازت ملنے پر وزارت داخلہ ، نادرا اور متعلقہ حکام کا شکریہ اداکیااور دعویٰ کیا کہ ’میں نے بچپن میں اسلام کے بارے میں پڑھا تھا لیکن کبھی مذہب کے طورپر اس کو نہیں اپنایا، وہ مصر سے آزادی کی یاد میں اپریل میں ہونیوالے جشن اورمذہبی تقریب میں بھی پاکستانی حکام کی طرف سے اس رویہ کا پرچار کرے گا‘۔بن خالد کے مطابق ملک میں جاری مردم شماری کے دوران مذہب کے خانے میں اس نے یہودیت ہی لکھوائی ہے ، دونوں ماں باپ 1996ءاور 1998انتقال کرچکے ہیں۔ کراچی میں یہودیوں کے ایک پرانے قبرستان کے تحفظ کیلئے سرگرم بن خالد کا کہناتھاکہ ’پہلی کامیابی ملنے کے بعد وہ پرانے قبرستان کے تحفظ کیلئے کاوش کرے گا‘۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چند سویہودی خاندان مقیم ہیں اور وہ بھی اپنی شناخت چھپاتے ہیں اورنادرا حکام کے مطابق ایسے افراد کا پتہ وغیرہ بھی نہایت خفیہ رکھا جاتاہے ، پاکستان میں تقریباً 745رجسٹرڈ خاندان مقیم ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s