سپریم کورٹ کا بڑا حکم آ گیا..اب صرف منظور شدہ مینو فیکچررز کے تیار کردہ چنگ چی رکشا چلیں گے.ہزاروں لوگ پریشان…

منظور شدہ کمپنی کے علاوہ کسی اور کے تیار کردہ رکشے چلانے کی اجازت نہیں ہوگی ، حکومت پہلے سوئی رہتی ہے لوگوں کا روزگار لگ جائے تو ہوش آجاتا ہے :سپریم کورٹ کے ریمارکس
اسلام آباد سپریم کورٹ نےملک بھر میں منظور شدہ مینوفیکچررز کے رکشے چلانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ منظور شدہ مینو فیکچررز کے علاوہ کسی اور کا تیار کردہ چنگ چی رکشا چلانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
سپریم کورٹ میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی ، سپریم کورٹ کا ملک بھر میں منظور شدہ مینوفیکچرر کے رکشے چلانے کا حکم ، اس موقع پر جسٹس گلزار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے سوئی رہتی ہے ، لوگوں کا روزگار لگ جائے تو ہوش آتا ہے ۔
جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکم دیا کہ منظور شدہ مینو فیکچررز کے علاوہ کسی اور کا تیار کردہ چنگ چی رکشا چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، چنگ چی رکشے پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں ، حکومت نے مسئلہ حل کرنا ہے اور لوگوں کا روزگار بھی بحال رکھنا ہے ۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ پنجاب ، پختونخوا اور بلوچستان میں غیر قانونی چنگ چی پر پابندی عائد ہے ، صرف منظور شدہ چنگ چی رکشے ہی چلانے کی اجازت ہوگی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s