تم آدم خور هو…بهارت میں افریقی طالب علموں کی زندگی اجیرن کر دی گئی..افریقی طالب علم گهروں میں مقفل هو کر رہ گئے….

انڈیا کے دارالحکومت دلی سے متصل نوئیڈا کے علاقے میں افریقی نژاد طلبا پر ہونے والے حملوں سے سیاہ فام طلبا دہشت زدہ ہیں اور کچھ تو فوری طور پر اپنے ملک واپس جانے کو تیار ہیں۔

تین روز قبل ایک مشتعل ہجوم نے ان طلبا کو بری طرح سے مارا پیٹا تھا۔

اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے بہت سے مقامی لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی تھی اور اس معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں بھی لیا گيا ہے۔

لیکن علاقے کے مختلف کالجوں میں پڑھنے والے افریقی طلبا کو اپنی حفاظت کی فکر ہے اور ان میں سے بیشتر گذشتہ تین دنوں سے اپنے گھروں یا ہاسٹلز سے باہر نکلنے میں ڈرتے ہیں۔

ریڈیوگرافی کی تعلیم حاصل کرنے والے والی طالبہ اسبیلا نے بی بی سی سے بات چيت میں بتایا کہ ‘کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ افریقی طالب علم آدم خور ہوتے ہیں اور ہمیں بھی اسی طرح شک کی نگاہوں سے دیکھا

الیکٹریکل انجینئرنگ پڑھنے والے نجیب کا کہنا تھا: ‘بنگلور کے بعد اس طرح کے واقعات دوبارہ ہونے کے بعد سے بہت سے طلبا نے اپنی تعلیم درمیان میں ہی ترک کر کے گھر واپس جانے کا من بنا لیا ہے۔’

سیاہ فام طلبا کی عام شکایت یہ ہے کہ ان کے ساتھ نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک ہوتا ہے اور نفرت کی نگاہوں نے سے دیھکا جا تا ہے۔

نوئیڈا میں یہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئي جب بارہویں کلاس کا ایک مقامی طالب علم لا پتہ ہوگيا تھا۔

شکایت کے بعد پولیس پڑوس میں رہنے والے بعض نائیجریائی طالب علموں کو پوچھ گچھ کے لیے لے گئی اور پھر لا پتہ ہونے والے طالب علم کی واپسی کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا۔

لیکن چند گھنٹوں بعد ہی اس طالب علم کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب سے مشتعل ہجوم نے افریقی طلب پر حملہ کیا اور انھیں بری طرح سے مارا پیٹا۔

نائیجیریا کے طالب علم اس کی قانونی عمل کے تحت جانچ کی مانگ کر رہے ہیں اور تشدد کی مذمت کر رہے ہیں۔

اسابیلا کا کہنا تھا: ‘ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ یہ ہے کیونکہ ہم سیاہ فام ہیں۔ مہنگی سبزی خریدنے سے لے کر مہنگے کرائے کے کمرے لینے تک ہم بس اسی بات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ یہ صحیح نہیں ہے۔’

انڈيا میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب افریقی نژاد طلبا کے ساتھ مارپیٹ ہوئی ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں اور ہر بار حکومت بس سخت کارروائی کی بات کر تی ہے۔loki

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s