کشمیر میں ہندوستان سے زیادہ پاکستانی ٹی وی چینل دیکھے جاتے ہیں….. مولانا اطہر دہلوی شدید پریشانی میں مبتلا

جموں۔  انجمن منہاج الرسول کے چیئرمین مولانا سید اطہر دہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ وادئ کشمیر کی صورتحال جو پہلے سیاسی نوعیت کی تھی، اب فرقہ وارانہ رنگ اختیار کررہی ہے۔حکومت ہندوستان کو اس الجھن کے حل کے لئے ناگا لینڈ طرز کے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔مولانا نے کہا ’کشمیر میں ہندوستانی ٹی وی چینلوں سے زیادہ پاکستانی چینلیں دیکھی جاتی ہیں۔ یہ بھی پریشانی کا ایک سبب ہے‘۔

میری ذاتی رائے یہی ہے کہ دہائیوں پرانی اس الجھن کو حل کرنے کے لئے کشمیر میں تمام متعلقین کے ساتھ بات چیت کی جانی چاہیے‘۔

خیال رہے کہ مولانا دہلوی اپنے دورہ کشمیر کے اختتام پر ہفتہ کے روز سرمائی دارالحکومت پہنچے جہاں رات دیر گئے کچھ مشتبہ کشمیری نوجوانوں نے اُن کے پی ایس او پر حملہ کرکے اس سے اُس کی اے کے 47 چھین لی۔ ہتھیار چھیننے کے معاملے میں اب تک 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مولانا اطہر نے ہتھیار چھیننے کے واقعہ کے بارے میں یو این آئی کو بتایا ’سرکاری گاڑی نے مجھے رات کے ساڑھے نو بجے ریاستی گیسٹ ہاوس پہنچایا جس کے بعد گاڑی کا ڈرائیور اور پی ایس او وہاں سے چلے گئے‘۔ انہوں نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ریاستی پولیس انتظامیہ نے محمد حنیف نامی پولیس کانسٹیبل کو مولانا اطہر کی حفاظت پر مامور کردیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s