ہم جنس پرستوں کا شہر…ماہرین نے اخلاق باختہ لوگوں کے شہر کا پتہ چلا لیا..دیواروں پر شرم ناک تحریریں دیکه کر ہر کوئ کانوں کو ہاته لگائے…

روم(مانیٹرنگ ڈیسک)پومپئی (Pompeii) ایک قدیم شہر تھا جو موجودہ ملک اٹلی کے علاقے کمپانیہ میں ناپولی کے نزدیک واقع تھا جولگ بھگ 2ہزار سال قبل 79ءمیں ویسوویوس نامی آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے یہ تباہ ہو گیا تھا۔ آتش فشاں سے اس قدر لاوہ اور راکھ نکلی تھی کہ یہ شہر 4 سے 6 میٹر (13 سے 20 فٹ) راکھ کے نیچے دفن ہو گیا۔ماہرین نے کھدائی کرکے پومپئی کے آثار دریافت کیے ہیں جن کی دیواریں پر اس قدیم زمانے کی زبان میں کچھ تحاریر موجود تھیں۔ اب ان تحریروں کا ترجمہ کر لیا گیا ہے جس سے ایسا kampانکشاف ہوا ہے جس نے اس شہر پر عذاب الہٰی نازل ہونے کی حقیقت بیان کر دی ہے۔دوہزار سال قبل لاوے اور راکھ میں دبنے کے باوجود جب اس شہر کی دریافت کے بعد کھدائی کی گئی توماہرین آثار قدیمہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کہ لوگ مردہ حالت میں محفوظ ہیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ خدا نے اخلاق باختہ حرکتیں کرنے والی قوم کو آنے والی دنیاکے لئے نشانِ عبرت بنادیا ہو۔بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Rےڈیتپر صارفین نے ان تحاریر کا ترجمہ شیئر کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”ماہرین نے ترجمہ کرکے kamp1بتایا ہے کہ شہر کی ایک دیوار پر لکھا تھا کہ ‘لڑکیو! اب تم روﺅ،……….. میرے نے تمہیں چھوڑ دیا ہے، اب یہ مردوں کے ………..میں داخل ہوا کرے گا،تمہاری نسوانیت تمہیں مبارک، گڈ بائے۔ “دیواروں پر تحریر دیگر فقرے بھی اسی نوع کے شرمناک اور انسانیت سوز تھے، جن سے پومپئی کے باسیوں کی اخلاقی گراوٹ اور جنسی رجحان کا اندازہ ہوتا ہے اور اس سے ان پر آنے والے عذاب کی بھی بخوبی سمجھ آتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s