داعش انٹرنیشنل کا لاهورکے تاجرکوخط……….. خودکش حملہ کرنا یا اغوا کرنا همارے لیے کوئی مسئلہ نہیں تمہارے گھرکو بم سے اڑادیں گے همارے اگلے خط کا انتظار کرو مذید کیا لکها انتہائ پریشان کن خبر……..

لاہور(آئی این پی) لاہور کے شہری مہر اکرم کو داعش کی طرف سے خط موصول، خط میں شہری سے پوچھا گیا ہے کہ اس نے امیر کبیر ہونے کے باوجود اب تک کتنے فلاحی کام کیے ہیں؟ لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور اس کے پاس نوٹ رکھنے کی جگہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق بھگت پورہ کے رہائشی شہری مہر اکرم کو سیکٹر کمانڈر داعش انٹرنیشنل کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے لفافے پر باب خیبر کی ٹکٹ چسپاں کی گئی ہے خط کے متن میں شہری کو کہا گیا ہے کہ وہ ایک امیر آدمی ہے جبکہ انہیںکی سب آمدنی کا علم ہے، اس کے پاس کتنے کارخانے اور فیکٹریاں ہیں، وہ سب جانتے ہیں خط میں مہر اکرم سے پوچھا گیاکہ انہیں بتایا جائے کہ اس نے امیر ہونے کے باوجود اب تک کتنے فلاحی کام کیے،غریب بھوکے مر رہے ہیں اورتمہارے پاس نوٹ رکھنے کی جگہ نہیں خط کے ذریعے شہری کو کہا گیا ہے کہ وہ اس خط کا کسی شخص سے بھی ذکر نہ کرے ورنہ وہ گھرکو بم سے اڑادیں گے جبکہ اگلے خط کا انتظار کرے ملزمان نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ خودکش حملہ کرنا یا اغوا کرنا ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں اانہوں نے شہری سے اس خط کے ذریعے فی الحال بھتے کا مطالبہ نہیں کیاقانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہیں، ڈاک دینے والے دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے جس کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار شخص محمد اکرم کے گھرمیں ڈاک پھینک کر جاتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s