دہشتگردی کا بڑا منصوبہ………خاتون کی حاضر دماغی نے شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا..عدالت نے پانچ ملزمان کو جیل بهیج دیا….

برطانیہ میں ایک خاتون سے گودام کرایے پر لینے والے افراد نے اس میں دھڑا دھڑ کھاد زخیرہ کرنا شروع کر تو خاتون شک میں مبتلاء ہو گئی اور پولیس کو فون کر دیا، بعد میں پتا چلا کہ اس کی حاضر دماغی نے شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا تھا۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ہان ویل سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ اسے یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ یہ لوگ گودام میں اکٹھی 600 کلوگرام امونیم کھاد زخیرہ کرنے کے چکر میں تھے۔ خاتون نے بتایا کہ اسے یہ بات بہت مشکوک لگی، اور اگرچہ وہ اس کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے خود کو احمق محسوس کررہی تھی، لیکن اس نے ضروری سمجھا کہ یہ بات قانون نافذکرنے والے اداروں کو بتائی جائے۔
جب پولیس نے معاملے کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ کھاد جمع کرنے والے افراد بڑی دہشتگردی کامنصوبہ بنا رہے تھے۔ وہ کھاد کو بم بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ عمر خیام، جواد اکبر، صلاح الدین امین، وحید محمود اور اینتھونی گارشیا نامی پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پانچوں کو کو عمر قید کی سزاسنادی۔ واضح رہے کہ پانچوں مجرم برطانوی شہری ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s