بهارتی خاتون کوفرینکفرٹ ائیرپورٹ پر برہنہ کرنے کی شرم ناک حرکت…اچانک خاوند کے آنے پرکیا هوا………..

فرینکفرٹ (نیوز ڈیسک) بھارت سے آئس لینڈ کا سفرکرنے والی ایک بھارتی خاتون کو راستے میں جرمنی کے فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے چیکنگ کی آڑ میں برہنہ کرنے کی بیہودہ کوشش کر کے نسلی تعصب کی نئی مثال قائم کردی۔lklklkl555555555555555555555
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شروتی بساپہ نامی خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تفصیلات فیس بک پر بیان کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ”ہم بھارت سے براستہ جرمنی فرینکفرٹ جارہے تھے اور ہمارے ساتھ چار سالہ بیٹی بھی تھی۔ صرف مجھے فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر خصوصی چیکنگ کے لئے علیحدہ کرلیا گیا۔ وہ مجھے ایک الگ کمرے میں لے گئے اور لباس اتارنے کو کہا تاکہ دیکھا جاسکے میں نے لباس کے نیچے تو کچھ نہیں چھپارکھا تھا۔ یہ تمام ماجرا میری چار سالہ بیٹی کے سامنے پیش آیا۔“شروتی کا مزید کہنا تھا ”میں نے لباس اتارنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا۔ جب اسی دوران میرے خاوند، جو کہ آئس لینڈ کے شہری ہیں، اس کمرے میں آئے تو انہیں دیکھتے ہی اہلکاروں کا رویہ بدل گیا۔ میں نسلی امتیاز کی بات نہیں کرنا چاہتی لیکن مجھے کہنا پڑے گا کہ اہلکاروں نے صرف اس بناءپر اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا کہ میرا خاوند آئس لینڈ کا شہری ہے۔“
شروتی کہتی ہیں کہ کیا یہی کافی نہیں کہ ہر بار انہیں ہی خصوصی تلاشی کے لئے الگ کرلیا جاتا ہے کہ اب انہیں اس بات کے لئے بھی تیار رہنا ہوگا کہ کسی بھی وقت لباس اتارنے کا حکم دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے حکام کو شکایت بھی کی ہے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور جرمنی میں بھارتی قونصلیٹ کو حکم دیا ہے کہ انہیں اس معاملے کی رپورٹ جلد پیش کی جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s