بهارت میں جرمن خاتون سیاح کی عصمت دری..پولیس کو شیطانی فعل کرنے والے دو اشخاص کی تلاش..چند دن قبل ایک برٹش خاتون کوبهی ذیادتی کے بعد قتل کر دیا تها

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک جرمن خاتون سیاح کو دو نامعلوم افراد نے ریپ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس جرم کا ارتکاب اتوار دو اپریل کو کیا گیا۔ اس یورپی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان تاحال مفرور ہیں۔j1

نئی دہلی سے پیر تین اپریل کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق اس جرم کا نشانہ بننے والی جرمن خاتون سیاح کی عمر 38 برس ہے اور اسے تامل ناڈو کے ریاستی دارالحکومت چنئی سے تقریباﹰ 50 کلومیٹر کے فاصلے پر مہابلی پورم کے علاقے میں ایک سیاحتی تعطیلاتی مقام پر دو نامعلوم افراد نے ریپ کیا۔

مقامی پولیس کے انسپکٹر مگھیتا نے ڈی پی اے کو بتایا، ’’یہ جرمن ٹورسٹ مہابلی پورم میں صبح سیر کے لیے ایک ساحلی علاقے کی طرف گئی تھی، جہاں وہ سمندر کے قریب ایک جگہ دھوپ میں بیٹھی تھی کہ دو افراد نے اس پر حملہ کر دیا۔‘‘

اس پولیس اہلکار نے ٹیلی فون پر ڈی پی اے کو بتایا، ’’یہ دونوں نامعلوم ملزمان اس یورپی سیاح کو کھینچ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے، جہاں انہوں نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔‘‘ انسپکٹر مگھیتا نے مزید بتایا کہ اس خاتون کا بعد ازاں طبی معائنہ بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں یہ تصدیق ہو گئی کہ اس کا ریپ کیا گیا تھا اور اس دوران اس نے اپنے دفاع کی بھی پوری کوشش کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس دونوں ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے تاہم آخری خبریں آنے تک ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔ پولیس کا اندازہ ہے کہ ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر مہابلی پورم کے علاقے میں ساحل کے قریب سیاحوں کے لیے قائم رہائش گاہوں کے ملازمین یا مقامی ماہی گیروں کی آبادی سے ہو سکتا ہے۔ نئی دہلی میں جرمن سفارت خانے کو اس جرمن خاتون شہری کے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ڈی پی اے نے مزید لکھا ہے کہ بھارت میں مقامی خواتین اور غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات گزشتہ کچھ عرصے میں اور بھی زیادہ ہو چکے ہیں۔ ابھی قریب دو ہفتے قبل ہی مارچ کے مہینے کے وسط میں بھارتی ریاست گوا کے ایک ساحلی تعطیلاتی مقام پر بھی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔j2

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s