ناجائز بچی کی ماں بننے پرعرب ملک کے سفیر کی بیوی کو دو سال اوراس کے آشنا کوسات ماہ کیلئے جیل بهیج دیا گیا…

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریا میں تعینات کویت کے سفیر نے اپنی مراکشی اہلیہ کے خلاف ایسے شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج کروا دیا کہ خاتون کو 2سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ hind4میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 49سالہ کویتی سفیر صادق ایم مرافی نے اپنی خوبرو، امیر کبیر بیوی 38سالہ ہند الاشابی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ ’ہند نے مراکش ہی کے ایک کاروباری شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کیے جس سے ایک ناجائز بیٹی بھی پیدا ہوئی۔“ عدالت میں خاتون کا جرم ثابت ہونے پر اسے دو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیارپورٹ کے مطابق ہند کے آشنا محسن کریم بینانی کو 7ماہ قید جبکہ ہند کی بہن کو جعلی کاغذات بنوانے میں معاونت دینے پر 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ ہند الشابی بھی کاروباری خاتون ہیں اور لگژری فضائی کمپنی ڈیلیا ایئر(Dalia Air)کی صدر ہیں۔ سزا ہونے کے بعد اسے مراکش کے دارالحکومت رباط سے شمال میں واقع شہر سیلے کی جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مراکش میں ناجائز تعلقات استوار کرنا قابل سزا جرم ہے، جس میں 2سال سے زائد قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s