سردار مہتاب احمد خان اورخواجہ سعدرفیق کو اهم عہدے دینے کا امکان …مشاورت شروع….

mnmn22222اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب احمد خان کو حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنانے پر غور شروع کردیا گیا جبکہ انتہائی متحرک وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہوسکتے ہیں ، وزیراعظم کو نئے سیکرٹری جنرل اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر نئے انتخاب کے سلسلے میں مشورہ دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ مشورہ وفاقی کابینہ کے ایک سینئر رکن کی طرف سے دیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے بھی پارٹی کو مزید منظم کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر مشاورت شروع کردی ہے اورمحدود مشاورت میں ملک میں رابطہ عوام مہم کے حوالے سے بھی اہم فیصلوں پر غور کیا گیا ہے ۔ پارٹی کو منظم کرنے کے سلسلے میں مشیر ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کوایڈیشنل سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا قوی امکان ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s