سعودی خواتین ٹیکسی ڈرائیورزکی بدسلوکی سےتنگ آگئیں..سوشل میڈیا پر ایسی ایسی شرم ناک کہانیاں بتادیں کہ انسان شرم سے پانی پانی هو جائے……

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں حالیہ کچھ عرصے میں ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھوں خواتین کے جنسی طور پر ہراساں ہونے کے کئی واقعات منظرعام پر آ چکے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایسی خواتین کے لیے ایک اکاﺅنٹ بنایا گیا ہے جہاں وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات بیان کر سکتی ہیں۔ اس اکاﺅنٹ پر کئی خواتین نے ٹیکسی ڈرائیورز کی بدسلوکی کے واقعات بیان کیے ہیں۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں ایک روز ٹیکسی لے کر شاپنگ کرنے گئی۔ جب واپس آئی تو اس ٹیکسی ڈرائیور کی طرف سے سے مجھے واٹس ایپ پر ایسا شرمناک پیغام موصول ہوا کہ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس نے مجھے 70ریال فی گھنٹہ کے عوض مساج سروس کی پیشکش کی تھی۔“ایک اور خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں نے ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی منگوائی۔ جب میں اس میں بیٹھی تو ڈرائیور نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو اکیلے باہر نہیں جانا چاہیے۔ جب میں گھر پہنچی تو اس نے مجھے واٹس ایپ اور موبائل فون نمبر پر پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے جس سے میرے گھر میں بہت فساد برپا ہوا۔“ ایک اور خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں ایک ٹیکسی میں سوار ہوئی۔ جب میں اترنے لگی تو ڈرائیور نے مجھے رشتے کی پیشکش کر دی تھی۔“
سعودی وکیل بیندر المعودی کا کہنا ہے کہ ”اب تک کئی خواتین مجھ سے رابطہ کر چکی ہیں جنہیں ٹیکسی ڈرائیورز کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔ ان سب کا کہنا تھا کہ ڈرائیور سفر کے اختتام پر ان سے فون پر رابطہ کرتے ہیں اور تنگ کرتے ہیں۔ ان ڈرائیور کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے اور سزا کا فیصلہ جج ہی کرے گا۔ اس جرم میں کوڑوں، قید اور جرمانے کی سزائیں ہو سکتی ہیں۔“ دوسری طرف معروف ٹیکسی سروس ’الکریم‘ کا کہنا ہے کہ ”اگر ہمارے کسی ڈرائیور کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئی تو ہم فوراً اس کو کمپنی سے الگ کر دیں گے کیونکہ ہمارے نزدیک مسافروں کا تحفظ سب سے اولین ہے۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s