ہمت مرداں ۔۔۔ مدد خدا۔ سوات کی رہائشی جواں سال لڑکی جو اپنی والدہ کے ساتھ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے، نے سافٹر وئیر مقابلے میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق طاہرہ بارہویں جماعت کی طالبہ ہے اور اپنی والدہ کے ساتھ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے۔ طاہرہ نے آن لائن ویب سائٹ پر ایک تنظیم کی جانب سے منعقد کیے گئے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔طاہرہ کا کہنا ہے کہ اس کامیابی نے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ہے اور میں اس کامیابی کی وجہ اپنی والدہ کو مانتی ہوں۔ طاہرہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد 15 سال پہلے انتقال کر گئے تھے جس کے بعد اس کی والدہ نے لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اسے پالنا شروع کیا۔ طاہرہ نے بتایا کہ میں ان لوگوں کے گھروں میں کمپیوٹرز دیکھتی تھی اور تب ہی سے مجھے سافٹ وئیر انجینئیر بننے کا شوق ہے۔طاہرہ اب تک کئی سافٹ وئیرز بھی بنا چکی ہے۔
لوگوں کے گھروں میں کام کرنے والی بارہویں جماعت کی طالبہ نےسافٹ وئیرمقابلے میں اوّل پوزیشن حاصل کر لی………..
Advertisements