چینی انجینیر نے ‘مشینی لڑکي’ تیار کرکے اس کے ساته شادی کر لی.. دنیا حیران….

برطانوی اخبار ’ٹائمز‘ کے مطابق چین کے ایک 31 سالہ انجینیر زنگ گیاگی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو خواتین کی صفات سے متصف ہے۔ اس خود کار عورت میں وہ تمام خوبیاں موجود ہوں جو ایک زندہ انسان خاتون میں ہو سکتی ہیں۔ اس مشینی بیوی کو اپنانے کے بعد اس کے ساتھ ہنی مون بھی منایا جا سکتا ہے۔kimkim1

تفصیلات کے مطابق چین میں خاتون ربوٹ کی تیاری بعض حوالوں سے اہمیت کی حامل بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں خواتین کے بحران اور لڑکیوں کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ خاص طور چین جیسے معاشرے میں جہاں ’ایک بچہ‘ پالیسی رائج ہے مصنوعی بیوی بچوں کی پیدائش کے خطرے سے جان چھڑا دے گی۔ ایک بچہ پالیسی کے نتجے میں چین میں خواتین کی غیر معمولی قلت بھی پیدا کی ہے۔ اس طرح یہ ’مصنوعی شریک حیات‘ اس قلت کو پورا کرنے میں بھی غیر معمولی معاون و مدد گار ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اکتیس سالہ زینگ گیاگی مصنوعی ذہانت کے شعبے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں عورت کی شکل کا ایک ربوٹ تیار کیا جسے ’ینگ ینگ‘ کا نام دیا گیا۔ گذشتہ جمعہ کو اس نے ہانگزو شہر میں اس روبوٹ بیوی سے شادی بھی کی۔

اس دلچسپ شادی میں دلہا کے والدین اور دوست احباب کی بڑی تعداد موجود تھی مگر دوسری طرف ’بیچاری روبوٹ بیوی‘ اپنے بنانے والے اور اس کے اقارب کا منہ دیکھتی رہی۔ بعد ازاں گیاگی نے اپنی مصنوعی بیوی کے ساتھ ہنی مون بھی منائی۔

اخباری اطلاعات کے مطابق زینگ گیاگی کی تیار کردہ مصنوعی بیوی کا وزن ساڑھے چار کلو گرام ہے جسے اٹھا کر کسی بھی مقام پر ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔

چین سمیت دنیا کے کسی ملک میں روبوٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا کوئی قانون موجود نہیں۔ تاہم چینی انجینیر کا دعویٰ ہے کہ اس کا تیار کردہ روبوٹ بیوی کا حقیقی معنوں میں متبادل ہو سکتا ہے۔ یہ روبوٹ روٹین میں ایک بیوی ہی کی طرح خدمات انجام دے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s