الیکشن2018 میں کس پارٹی کی جیت هوگی؟ تازه ترین سروے نے پی ٹی آئ اور پیپلز پارٹی کو پریشان کردیا.

لاہور (آئی این پی )پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی کار کردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی اور مہنگائی کا مسئلہ 2018 تک تقریبا حل ہو جائے گا ، نواز شریف کی حکومت گزشتہ حکومتوں کی نسبت کافی بہتر کار کردگی دیکھا رہی ہے ، عمران خان اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں ،بجلی اور مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کی صورت میں 2018 میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو سکتی ہے۔ پاکستان کی معروف یونیورسٹی لا ہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز ( لمز ) کی آئیڈیاز ٹیم نے 2018 کے عام انتخابات اورمسائل کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے یہ سروے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 121, 122اور 124 میں کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے عوام سے ان کی ترجیحات کے بارے میں پوچھا گیا ہے جس میں لوگوں نے بتایاہے کہ ہماری سب سے بڑی ترجیحات روزگار ،بجلی ،کرپشن کا خاتمہ ،مہنگائی اور معاشی استحکام ہے ۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ نواز شریف او شہباز شریف کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ٹھیک ہیں اور عمران خان کو ناہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا موقف بدلتے رہتے ہیں اس سروے رپورٹ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں لوگوں کے گھروں پر جا کر انٹرویو کیے گے ہیں جس کا رسپونس ریٹ 71%ہے او تینوں حلقوں کی عوام کی خواہش ہے کہ پہلے بھی مسلم لیگ ن جیتی ہے اور اب بھی وہ ہی جیتے ۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں 64.9عوام کا مسئلہ مہنگائی اور بجلی ہو گا ،36.7 کا کرپشن ،32.6 کا بے روزگاری ،25.8 کا صحت ،24.6 کا سیکورٹی ،21.8 کا پانی،21.7 کا بجلی ،21.6 کا تعلیم ، 18.4 کا گیس اور 10.1 کا سب سے اہم مسئلہ سیوریج کا ہو گا معاشی استحکام کے حوالے سے57.6 عوام کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس میں 29.0 بہتری آئی ہے 48.3 کے مطابق اس میں کافی بہتری آئی ہے ۔ سروے رپورٹ کے مطابق اگر حکومت بجلی ، کرپشن ، اور مہنگائی پر کا قابو پا لے تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s