‘تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے اور آپ نے کافی بنا لی ہے اب اسے بند کر دي’ حکومتی عہدیدار نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو ایسا کیوں کہا ؟ جان کر آپ کوبهی غصہ آ جائے گا…..

ڈاکٹر ثمر مبارک نے نجی ٹی وی وقت نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبہ تھا جس کا بورڈ آف گورنر کا چیئرمین میں ہوں اور اسے ایکنک نے منظور کیاہے اور یہ پراجیکٹ 9بلین روپے کاہے ۔انہو ںنے کہا کہ یہ پراجیکٹ 10میگاواٹ کا تھا جسے دو سال میں مکمل ہونا تھا اور اس کی فنڈنگ بھی دو سال میں ہونا تھی لیکن سات سال میں صرف تین بلین روپے ہی دیئے گئے ہیں جوکہ تیسرا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو پیسے دیئے گئے ہم نے اس سے پاور سٹیشن بنایا اور 10میگاواٹ بجلی بنانا شروع کی ہوئی ہے اور جب بجلی بننا شروع ہوئی تو خط لکھ کر سب کو آگاہ کیا اور خط لکھنے کے فوری بعد پلاننگ کمیشن نے جو پیسے دینے تھے وہ روک دیئے گئے اور ہمارے پیسے ریلیز نہیں کیے گئے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے چھ روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر دی تھی اور بغیر آلودگی کی ۔ڈاکٹر ثمر مبارک کا کہناتھا کہ آئی پی پیز 24روپے میں فی یونٹ بجلی بنا رہے ہیں اور ان کے آدھے شیئر ہولڈرز حکومت میں بیٹھے ہیں جن کی تعداد چھ سے سات ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ ہم پرائم منسٹر صاحب کے نوٹس میں بھی یہ بات لائے ہیں کہ پراجیکٹ سکریپ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو کسی نے ڈرا دیا تھا کہ یہ پیسہ ڈوب جائے گا اور پھر ہم نے احسن اقبال کو یہاں بلایا اور دکھایا جس پر انہوں نے کہا کہ میں قائل ہو گیا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا ہوسکتی ہے اور آپ نے کافی بنا لی ہے اب اسے بند کر دیں،میں نے ان سے کہا کہ اس کی ذمہ داری کون لے گا اس پراجیکٹ میں 3بلین روپے لگے ہوئے ہیں ،انہوں نے کچھ لکھ کر تو نہیں دیا لیکن منسٹر آف فنانس کو کہہ دیا کہ اس کا بجٹ جب آئے تو اسے آگے نہیں بھیجنا ۔ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ یہ پراجیکٹ دو تین ماہ میں بند ہو جائے گا کیونکہ اسے چلانے کیلئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں ،تنخواہیں کہاں سے دینی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s