ائرہوسٹسوں کی بھرتی کے دوران امیدوارسے شرٹ ہٹانے کا مطالبہ ، پہلی بار ایک بڑی ائرلائن نے خود ہی ان شرمناک باتوں کو سچ قرار دے دیا

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کی ایک بڑی ائرلائن میلاندو ائیرکے پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونیکیشنز ڈائریکٹر راجہ سعدی راجہ امرین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ائیرلائن کا حق ہے کہ ائیرہوسٹس بھرتی ہونے کے لئے آنے والی لڑکیوں سے انٹرویو کے دوران شرٹ ہٹانے کا مطالبہ کیا جا سکے تا کہ کمر سے اوپر کا حصہ بہتر طور پر دیکھا جا سکے، البتہ زیر جامہ اتارنے کا مطالبہ نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے اس عجیب و غریب بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ”ایسا یہ دیکھنے کے لئے کیا جاتا ہے کہ ان کے جسم پر کوئی mil2نظر آنے والے نشان تو نہیں ہیں کیونکہ ائیرلائن کی یونیفارم نیم شفاف ہے جس میں سے جسم پر موجود کوئی بھی نشان نظر آسکتا ہے۔ میرا خیال ہے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم انٹرویو کے لئے آنے والی لڑکیوں کے جسم کا ملاحظہ کرسکیں۔ میرا خیال ہے کہ زیادہ تر ائیرلائنیں ایسا کرتی ہیں۔ اگر ان کے جسم پر زخم کا نشان، دانے، ٹیٹو یا کوئی بھی اور ایسی چیز ہے تو وہ یونیفارم میں سے نظر آئے گی، لہٰذا یہ معائنہ پہلے ہی کر لینا ضروری ہے۔“اسی طرح جب ان سے پوچھا گیا کہ امیدوار لڑکیوں کو رانوں تک ٹانگیں دکھانے کے لئے بھی کہا جاتا ہے تو ان کا کہنا تھا ”اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان کی ٹانگوں پر زخم کے نشان یا کوئی اس طرح کی چیز تونہیں ہے۔ ان کے یونیفارم اس طرح کے ہیں کہ چلتے ہوئے ان کی ٹانگیں نظر آسکتی ہیں، لہٰذا یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ باقی جسم کی طرح ان کی ٹانگیں بھی نشانات سے صاف ہیں۔“
اگرچہ یہ بیان ایک بڑی ائرلائن کے ذمہ دار عہدیدار کی جانب سے سامنے آیا ہے لیکن اب بھی انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد اس بات پر یقین کرنے کے لئے تیار نہیں کہ کسی بھی ملازمت کے لئے انٹرویو کے دوران ایسی بے حیائی کا ارتکاب کیا جا سکتا ہے۔ ائرلائن کی جانب سے اس بیان اور اس کے باعث برپا ہونے والے ہنگامے پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s