پاکستان جلد تیل برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا..چینی کمپنی دو بلین ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری لگانے کی پیش کش. چینی وفد پاکستان پہنچ گیا……

کراچی(آئی این پی)چینی کمپنی نے سندھ میں کراچی کے قریب دو بلین امریکی ڈالر لاگت سے آئل ریفائرنری لگانے کے لیے سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ریفائرنری میں سالانہ 10 ملین ٹن تیل صاف کیا جاسکے گا جسے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔اس سلسلے میں چینی کمپنی منگ یو آن ھولڈنگس گروپ کے چیرمین جی ھانگ شوئی کی قیادت میں کمپنی کی گیارہ رکنی وفد نے جمعہ کوچےئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے تجاویز پیش کیں اور کمپنی کی جانبپورٹ قاسم کراچی یا اس کے قریب دھابیجی ،گھارو ،نوری آباد ،ٹھٹھہ کوٹری کے علاقے میں 400ایکر اراضی پر محیط آئل ریفائنری اور اس سے ملحقہ صنعتوں کے قیام کے لئے مذاکرات کئے ۔ چےئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے چینی وفد کی آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کی خواہش اور پیش کش کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت اور اپنی جانب سے عملی تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ کمپنی اس سلسلے میں تما درکار ضروریات مثلا اراضی کے ساتھ ساتھ بجلی پانی گیس اور دیگر ضروریات بالخصوص افرادی قوت کی ضروریات کی مکمل تجاویز پیش کریں تاکہ کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جاسکے چینی وفد نے چےئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کے تعاون کوسراہتے ہو ئے آئل ریفائنر ی قائم کرنے کے منصوبے کی مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کاعندیہ دیا۔۔اقتصادی ماہرین کاکہناہے کہ چین کی طر ف پاکستان میں آئل ریفائنزی قائم کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی اورملک میں تیل صاف ہونے کی وجہ سے اس کے اخراجات بھی کم ہونگے جبکہ اس ریفائنزی کے قیام سے تیل کے علاوہ دیگراہم مصنوعات تارکول سمیت کے نرخ بھی کم ہونگے اوران کوبھی بیرون ملک سے نہیں منگواناپڑے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s