الیکٹرک کاریں پاکستان میں بهی چلیں گی.جوماحول دوست اورسستی بهی ہوں گی.معروف کمپنی نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو خوشخبری سنادی…

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت جلد پاکستانی ملک کی سڑکوں پر دوڑتی الیکٹرک کاردیکھ سکیں گے ۔ یہ’’ای کار‘‘ 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان میں پٹرول کی جگہ یوپی ایس کی طرح12وولٹ کی ری چارج ایبل بیـٹری استعمال ہو گیجسے با آسانی گھریلو بجلی پر بھی چارج کیا جا سکے گا۔ چارجنگ کے بعد بیٹری 120کلومیٹر کا سفر طے کر سکے گی۔گاڑی کی قیمت چھ لاکھ روپے پاکستانی روپے ہو گی۔e cars3 اس سے قبل چین میں بھی اسی طرح کی الیکـٹرک کار متعارف کرائی گئی تھی جس کی سالانہ فروخت چار لاکھ سے تجاوزچکی ہے۔ پاکستان میں اس کار کو متعارف کروانے کا سہرا ’’این جے آٹو انڈسٹری‘‘کے سر ہے جو ’’پیرانی گروپ آف انڈسٹریز‘‘کا حصہ ہے۔ ’’این جی آٹو انڈسٹریز‘‘کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو عبدالمقسیط نے معروف انگریزی اخبار کو بتایا کہ چائنا میں ’’ای کار ‘‘کی کامیابی کے بعدپاکستان میں اسے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جو کہ قیمت میں کم اور ماحول دوست گاڑی ہے ۔دو دروازوں پر مشتمل گاڑی کی قیمت چھ لاکھ جبکہ چار دروازوں پر مشتمل ’’ای کار کی قیمت چھ لاکھ پچاس ہزار روپے پاکستانی ہو گی جسے 14مئی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ عبدالمقسیط کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں کمپنی ڈیلر شپ اور کمپنی کے منظور شدہ آئوٹ لیٹ پر گاڑی فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔۔انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کی  مارکیٹ مخصوص نہیں، ہر عمر کے افراد اس گاڑی کو چلا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ای گاڑیوں کی مارکیٹ آئندہ برسوں میں تیزی سے پھیلے گی اور اسی لیے ہم نے اس شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیاe cars2اوراب ان گاڑیوں کے دوورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ایک ورژن میں دودروازوں والی گاڑیاں جبکہ دوسرے میں چاردروازوں پروالی گاڑیوں کاورژن متعارف کرایاگیاہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s