ایئرہوسٹس کی خفیہ ڈائری شوہر کے ہاتھ لگ گئی،میں ساتھی ورکرز کے ساتھ قربت کے لمحات گزارتی رہی ہوں.بیوی کے انکشاف پر شوہر نے کیاکِیا؟؟

ایمسٹرڈیم: ٹرانس ایویا نامی ایئرلائنز کی ایک شادی شدہ ایئرہوسٹس نے اپنے کمپیوٹر میں اپنی ایک خفیہ ڈائری رکھی ہوئی تھی air1جو اس کے شوہر کے ہاتھ لگ گئی، لیکن جب شوہر نے ڈائری کی تحریر پڑھی تو بیچارے کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ائر ہوسٹس نے ڈائری میں لکھا تھا کہ کس طرح وہ اپنے ساتھی ورکرز کے ساتھ قربت کے لمحات گزارتی رہی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جب اس 46سالہ، 4بچوں کی ماں کے راز اس کے شوہر کے ہاتھ لگے تو وہ غضبناک ہو گیا اور اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔ چنانچہ اس نے وہ ڈائری ہالینڈ میں میڈیا میں لیک کر دی اور ایک میڈیا ہاﺅس کو اس پر ڈارمہ سیریل بنانے کو کہہ دیا۔ مبینہ طور پر شوہر کا کہنا ہے کہ ”میں اس کی ڈائری میں موجود ہر واقعے کو عوام کے سامنے لانا چاہتا ہوں۔“ تاہم ایئرلائنز نے ڈائری کو عام ہونے سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جہاں اب ایئرہوسٹس کے شوہر اور ایئرلائنز کے مابین قانونی جنگ جاری ہے۔air2 ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہم ہر چیز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ہم نے اس حوالے سے تحقیقات کی ہیں جن میں معلوم ہوا ہے کہ ایئرہوسٹس کے طیاروں میں اپنے ساتھی مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے سے مسافروں کے تحفظ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا تھا۔ اس ڈائری کا منظرعام پر آنا ہمارے مفادات کے خلاف ہے لہٰذا ہم اسے روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s