”آسان جنسی فعل کے لئے تیار ہوجاﺅ ورنہ تمہیں……ماں نےاپنے پندرہ سالہ بیٹے کے شرم ناک فعل کی پولیس کو اطلاع دے دی

دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی کو پانچ سے چھ لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ فیس بک پر تقریباً 40 افراد نے یہ وحشیانہ فعل براہ راست دیکھا، جن میں سے کسی ایک نے بھی پولیس کو اطلاع نہیں کی۔ اسسٹنٹ سٹیٹ اٹارنی ماہا گارڈنر نے عدالت کو بتایا کہ لڑکوں نے نوعمر لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ ان کی بات ماننے پر تیار نہ ہوئی تو اس پر کتے چھوڑدئیے جائیں گے۔ ایک 14 سالہ لڑکے نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ”آسان جنسی فعل کے لئے تیار ہوجاﺅ ورنہ تمہیں بہت مشکل جنسی فعل کا سامنا کرنا پڑے گا۔“ شکاگو ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی عصمت دری کرنے والوں میں سے ایک 155 سالہ لڑکے کو اس کی ماں نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔دالت کو بتایا گیا کہ 19مارچ کے روز ملزمان لڑکی کو لان ڈیل کے علاقے ویسٹ سائڈ میں ایک تہہ خانے میں لے کر گئے۔ انہوں نے نہ صرف لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اسے تھپڑ بھی مارتے رہے اور دھمکیاں بھی دیتے رہے، جبکہ اس بھیانک جرم کے مناظر فیس بک پر براہ راست نشر کرتے رہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں بدترین تضحیک اور توہین کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نہ صرف سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے بلکہ علاقے میں اردگرد کے لوگ انہیں توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنارہے ہیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو درپیش سماجی مسائل اور شدید نفسیاتی دباﺅ کے پیش نظر ایک محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ دریں اثناءملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

w

Connecting to %s