دوران پرواز بچھو نے مسافر کو کاٹ لیا.ایئرلائن پر شدید تنقید کے کوڑے برسنا شروع ہو گئے…

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ بیل نامی مسافر ہیوسٹن سے کیلگری جانے والی پرواز میں کھانے سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اسی دوران اس کے بالوں میں کوئی چیز آن گری۔ رچرڈ نے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ”میں نے فوری طور پر اس چیز کو اپنے بالوں سے نکالنے کے لئے پکڑا اور میری کوشش تھی کہ یہ مجھے کاٹ نہ لے۔“ اسی دوران ساتھ والا مسافر خوف سے چیخیں مارنے لگا۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھبرا کر بچھو کو اپنے ہاتھ سے چھوڑ دیا لیکن ایک بار پھر اسے اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر اسے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی اور اسی دوران بچھو نے انہیں انگوٹھے پر کاٹ لیا۔دریں اثناءایک ائیرہوسٹس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچھو کو کپ کے نیچے قید کرلیا۔ طیارے میں موجود ایک نرس نے رچرڈ کو درد کش ادویات دیں جبکہ عملے نے کیلگری ائیرپورٹ کو بھی خبرکردی کہ ایک مسافرکو بچھو نے کاٹ لیا ہے۔ کیلگری ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل سٹاف مسافر کے علاج کے لئے بچھو کو دیکھنا چاہ رہا تھا تاکہ اس کی قسم معلوم ہوسکے، لیکن بدقسمتی سے یونائیٹڈ ائیرلائن کے سٹاف نے اسے پہلے ہی غائب کردیا تھا۔
اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد یونائیٹڈ ائیرلائن پر ایک بار پھر تنقید کے کوڑے برسنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے ڈاکٹر ڈیوڈ ڈاﺅ نامی مسافر کو ائیرلائن کی ایک پرواز سے زبردستی گھسیٹ کر نکالا گیا تھا جس کے باعث وہ زخمی بھی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد ائیرلائن کی دنیا بھر میں ایسی بدنامی ہوئی کہ چند گھنٹوں کے دوران ہی اس کے حصص کی قدر میں اربوں ڈالر کی کمی ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s