شرمناک میلہ…چین میں جاری اس جنسی کهلونوں کے میلے میں کتنی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں اور وهاں کیا کچه ہو گا..جان کرآپ بهی کا نوں کو ہاته لگائیں گے..

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک) دوست ملک چین نے ہر میدان میں بے پناہ ترقی کی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ ایک ایسے میدان میں بھی بہت آگے نکل گیا ہے کہ جس کا تذکرہ کرتے ہوئے بھی انسان کو شرم محسوس ہوتی ہے۔ یہ خاص شعبہ جنسی کھلونوں کی صنعت ہے جس میں چین نے نا صرف ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ اس ضمن میں منعقد ہونے والی سالانہ چینی نمائش بھی اپنی مثال آپ بن چکی ہے۔
دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق چین کے عظیم صنعتی شہر شنگھائی میں فحش کھلونوں کی سالانہ نمائش کا ایک بار پھر آغاز ہو چکا ہے، جسے اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا جنسی میلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ’دی اڈلٹ کیئر ایکسپو‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی یہ نمائش گزشتہ 13 سالوں سے جاری ہے، لیکن اس بار تو اس کا پھیلاﺅ اور تنوع حیران کن ہے۔ جنسی صنعت سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد کمپنیاں اس بار یہاں اپنے جنسی کھلونوں اور گڑیوں کی نمائش کررہی ہیں۔ نمائش میں جنسی کھلونوں کے علاوہ فحش فرنیچر، ہیجان انگیز ملبوسات اور جنسی استعمال کے آلات بھی پیش کئے گئے ہیں۔china2رواں سال نمائش میں شرکت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس جنسی میلے نے جرمنی اور امریکہ میں منعقد ہونے والے اسی قسم کے میلوں کو بہت پیچھے چھوڑدیا ہے۔ نمائش کی مقبولیت اور اس کا پھیلاﺅ بے حد بڑھ جانے کی وجہ سے اس سال اس کے انعقاد کے لئے شنگھائی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر کا انتخاب خصوصی طور پر کیا گیا ہے، جہاں یہ سلسلہ 16 اپریل تک جاری رہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s