میاں بیوی کی حیثیت سے رہنے والا جوڑا کئ سال بعد جڑواں بہن بهائ نکلا..یہ سب کیسے ہوا؟؟ حیران کن انکشاف….

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک میاں بیوی کو بچہ پیدا کرنے میں مشکلات درپیش تھیں جس پر انہوں نے آئی وی ایف(مصنوعی طریقہ¿ افزائش نسل)کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا اور ڈاکٹر کے پاس چلے گئے جہاں ڈاکٹر نے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بعد ایسا انکشاف کر دیا کہ دونوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ وہ دونوں آپس میں نہ صرف بہن بھائی ہیں بلکہ جڑواں بھی ہیں۔ kl666
تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ امریکی ریاست میسیسپی کے رہائشی اس جڑواں بہن بھائی کے ماں باپ بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے جس پر انہیں دو خاندانوں نے گود لے لیا۔ یوں ان دونوں نے الگ الگ پرورش پائی اور نوجوانی میں ان کی ملاقات ہوئی اور انہیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی جس پر انہوں نے شادی کر لی۔ ریاست میسیسپی میں محرم رشتوں کی باہم شادی ممنوع ہے جس پر اب یہ دونوں مخمصے کا شکار ہیں کہ اب کیا کریں۔رپورٹ کے مطابق ان دونوں کے والدین کی موت کارحادثے میں ہوئی تھی اور انہیں گود لینے والے جوڑوں نے کبھی ان دونوں کو ان کے جڑواں بھائی یا بہن کے متعلق نہیں بتایا تھا۔ ان دونوں کی ملاقات کالج میں ہوئی جہاں یہ دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔ یہ ملاقات محبت میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ ان کا ڈی این اے کرنے والے ڈاکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ ”یہ دونوں جڑواں بہن بھائی ہونے کی وجہ سے ہی ملاقات ہونے پر ایک دوسرے کی طرف راغب ہوئے اور انہیں باہم محبت ہوئی۔ اگر انہیں حقیقت معلوم ہوتی تو یہ اس تکلیف سے بچ سکتے تھے جو اب انہیں برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s