بدبخت جواری بیٹے کی دوست کے ذریعے اپنی ماں کو قتل کرنے کی کوشش..وجہ کیا بنی؟؟ شرمناک انکشاف………

”مڈ ڈے ڈاٹ کام “ کے مطابق بھارتی نوجوان نے ماں کو قتل کرانے کیلئے اپنے دوست کو 20ہزار دیے جس کے بعد اس نے مینا نامی 46سالہ خاتون کو چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہمسائے نے مینا کی چیخ و پکار سنی اور پولیس کو طلب کر لیا جس کے بعد ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے دوست نے اسے والدہ کو قتل کرانے کیلئے 50ہزار کی پیشکش کی تھی جس میں 20ہزار پہلے وصول کر چکا ہوں ۔ملزم کے بیان پر خاتون کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد انہوں نے خاتون کی انشورنس پالیسی وصول کر کے آپس میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے گھر میں جوا خانہ چلاتی ہے جہاں خواتین آکر جوا کھیلتی ہیںجبکہ خاتون کا بیٹا بھی جوا کھیلتا ہے اور اپنی والدہ سے پیسوں کا مطالبہ کرتا رہتا ہے جس پر دونوں میں تلخ کلامی معمول کی بات ہے اور اسی رنچش پر اس نے والدہ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے بیٹے نے اپنے دوست کو گھر بلایا اور خود باہر چلا گیا جس کے بعد ملزم نے چاقو پکڑ کر مینا کے گلے ، سینے اور پیٹ پر وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s