عرب ملک کےشہری نےاسلامی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرکے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا..یہ کون ہے اور کتنی خیرات دی؟؟ آپ بهی جان کر خوش هوں گے….

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی ہے جو سعودی عرب کا سب سے معروف بزنس مین ہے۔ ایک سنیپ چیٹ انٹرویو کے دوران سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے اقرار کیا کہ انہوں نے اپنے 16 ارب ڈالر کے اثاثے خیرات میں دے دیے ہیں۔ اتنی بڑی رقم کی خیرات کاسن کر میزبان بھی حیران رہ گیا اور کہا کہ یہ تو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا کی سب سے بڑی خیرات ہے۔نٹرویو کے دوران سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو وصیت کردی ہے کہ جب وہ بیمار ہو جائیں تو ان کا علاج سعودی عرب سے باہر نہ کرایا جائے کیونکہ ان کے ملک کے ڈاکٹر بہت ہی قابل ہیں جو کسی بھی بیماری کا بہترین علاج کر سکتے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے دیگر عربوں کی طرح تیل کے کنویں کھود کر دولت جمع نہیں کی بلکہ دنیا کے دیگر امیر ترین افراد کی طرح مڈل پاس اس شخص نے تمام دولت اپنی محنت سے کمائی ہے۔
واضح رہے کہ 1920 میں پیدا ہونے والے سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی کے 23 بچے ہیں۔ انہیں سعودی عرب کی سب سے مشہور کاروباری شخصیت سمجھا جاتا ہے جو فلاحی کاموں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ان کا الراجحی بینک مکمل اسلامی طریقہ کار کے تحت لین دین کرتا ہے ۔ ان کا بینکنگ کے علاوہ جپسم، سٹیل اور زراعت کے علاوہ بھی کئی شعبوں میں وسیع کاروبار ہے۔

Advertisements

One thought on “عرب ملک کےشہری نےاسلامی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرکے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا..یہ کون ہے اور کتنی خیرات دی؟؟ آپ بهی جان کر خوش هوں گے….

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s