منگیترکی شرمناک حرکت..سابق خاتون فوجی نے اپناعروسی جوڑا “برائے فروخت” کر دیا…خاتون کی آپ بیتی نے سب کو افسردہ کر دیا….

لندن (نیوز ڈیسک)ایک نوجوان امریکی لڑکی نے اس وقت انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا جب وہ اپنی شادی کا خوبصورت عروسی جوڑا انٹرنیٹ پر بیچنے کے لئے لے آئی، لیکن جب اس نے اپنے عجیب و غریب اقدام کی وجہ بتائی تو سن کر ہر کوئی افسردہ ہوگیا۔
uk25دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ کیری ولکنسن، جو کہ سابقہ فوجی ہیں، نے اپنا عروسی جوڑا 100 پاﺅنڈ (تقریباً 15 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کے لئے پیش کیا۔ انہوں نے اپنی پیشکش میں لکھا ”میں اسے کبھی استعمال ہی نہیں کرپائی کیونکہ میرے منگیتر نے میری ایک سہیلی کے ساتھ جنسی تعلق استوار کر لیا، جس کے بعد میں نے شادی منسوخ کر دی۔ اب میں اس کی یاد کا ہر ذرہ اپنی زندگی سے نکال دینا چاہتی ہوں۔“ڈنفرملان کے علاقے سے تعلق رکھنے والی کیری کا کہنا ہے کہ اس کے منگیتر ڈیو ناٹمن نے اسے دھوکہ دیتے ہوئے اس کی سہیلی کے ساتھ تعلق استوار کیا۔ اگرچہ ان کا عروسی جوڑا ابھی فروخت نہیں ہوا لیکن وہ اس سے ملنے والے رسپانس پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ڈیلی ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا ”میرے اشتہار پر بہت شاندار ردعمل آیا ہے۔ میرے ساتھ بہت سارے لوگوں نے رابطہ کرکے کہا ہے ’آپ پریشان نہ ہوں۔‘ اور کچھ نے تو مجھے شادی کی پیشکش بھی کی ہے۔ مجھے بہت سے مردوں نے کہا ’ہم سب برے نہیں ہیں، بس کچھ مرد ذہنی بیمار ہوتے ہیں۔‘ اگرچہ میں کوئی بھی چیز آن لائن فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن مجھے لگا کہ اس عروسی جوڑے کو میں اپنی زندگی سے نکال دوں تو بہتر ہے ۔ میرا مقصد دیگر لڑکیوں کو بھی خبردار کرنا تھا تاکہ انہیں معلوم ہوجائے کہ کچھ مرد ایسے شیطان صفت بھی ہوتے ہیں۔

uk24

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s