مودی دوسرا ہٹلر ہے اسے سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے.اہم انڈین سکه راہنما منموہن سنگهہ نے پاکستان سے مطالبہ کر کے انڈیا کو 440وولٹ کا جهٹکا لگا دیا….

لاہور(نیوزڈیسک) خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اسے سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ذات پات نے برصغیر کا بیڑا غرق کیا جبکہ وہاں مسلمانوں، سکھوں اورمسیحیوں کو مارا جارہا ہے۔ بی جے پی، کانگرس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بھارت کوننگا کرے، وہ کشمیرکی بات ضرور کرتا ہے مگر ناگا لینڈ، منی پور، آسام اور تامل ناڈو وغیرہ بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں، ان پر مظالم کی خبر باہر نہیں نکلتی۔ میں 35 برس سے جلاوطن ہوں، میرے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے، 82ء میں ’ زندہ یامردہ‘ میرے سرکی قیمت رکھی گئی، میری بیوی کو8برس گھرمیں نظر بند رکھا گیا، جہاں وہ بیماری سے مرگئی، میرے 3 بھائی جان بچانے کیلیے امریکا چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ مودی کادائیں ہاتھ اجیت دوول یہاں5 سال جاسوسی کرکے نکل گیا مگرکلبھوشن پکڑا گیا۔منموہن نے بتایا کہ انھوں نے 2007ء میں ایک دستاویزی فلم Under the shadow of Indian democracy بنائی جس میں گجرات میں بھارتی ظلم وستم بھی دکھائے گئے جواقوام متحدہ میں دکھائی گئی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s