شوہر کی انتہائی شرمناک حرکت..بیوی نے خفیہ ریکارڈنگ کرلی..ویڈیو لے کرعدالت پہنچ گئ..جج سمیت سب حیران رہ گئے…..

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک جھگڑالو شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کی، جو بیوی نے چپکے سے ریکارڈ کر لی، کہ دیکھ کر عدالت میں موجود ہر شخص ششدر رہ گیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد شخص ابھیشیک گٹانی اپنی بیوی نیہا رستوگی کو بلاوجہ انتہائی شرمناک انداز میں بیڈ کی پائنتی کی طرف گھنٹوں کھڑا کیے رکھتا تھا۔ اگر وہ کھڑا ہونے سے انکار کرتی تو اس پر بہیمانہ تشدد کرتا۔ ایک روز اس نے ویڈیو بنا لی جو اب اس نے شوہر کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے میں اس کے تشدد کے ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کر دی ہے۔                                   رپورٹ کے مطابق نیہا رستوگی نے عدالت میں بتایا کہ ”ابھیشیک سے شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ میں ایپل کمپنی میں بطور انجینئر کام کرتی تھی لیکن اس نے زبردستی میری نوکری چھڑوا دی۔ اس کے بعد بھی وہ روزانہ بلاوجہ مجھ پر تشدد کرتا۔ ہماری 2سالہ بیٹی کے سامنے بھی وہ مجھے پیٹنے سے نہ ہچکچاتا تھا۔ وہ کہتا تھاکہ میں ہر کام ہی غلط کرتی ہوں۔ ایک روز میں اپنی بیٹی کو دودھ پلا رہی تھی کہ اس نے مجھے پیٹنا شروع کر دیا اور کہا کہ میں غلط طریقے سے دودھ پلا رہی ہوں۔“

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s