فیس بک پر74سالہ بوڑهےکولائیو قتل کرنے والے سفاک شخص نے خود کشی کرلی

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک بوڑھے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ کرنے والے مشتبہ قاتل نے خودکشی کر لی ہے۔

اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں 37 سالہ اسٹیو اسٹیفنز نے 74 سالہ رابرٹ گاڈون کو اتوار کے روز سفاکانہ انداز میں گولی ماری تھی۔وہ اس واقعے کو انٹرنیٹ پر لائیو دکھا رہا تھا اور پھر سفید رنگ کی فورڈ گاڑی میں سوار ہوکر جائے واردات سے فرار ہوگیا تھا۔

کلیو لینڈ پولیس کے سربراہ کاون ولیمز نے اتوار کی شب ایک نیوزکانفرنس میں اسٹیفنز کو خبردار کیا تھا کہ ’’وہ خود کو حکام کے حوالے کردے‘‘۔انھوں نے کہا کہ ہر کوئی اسٹیو کی تلاش میں ہے۔ہم اس معاملے کو پُرامن طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔مقامی حکام ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر کام کررہے ہیں‘‘۔

وہ اوہائیو میں قتل کی اس واردات کے بعد فرار ہوکر ریاست پنسلوینیا چلا گیا تھا۔پنسلوینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ افسروں نے اسٹیفنز کو منگل کی صبح ایری کاؤنٹی میں دیکھا تھا۔پولیس نے اس کا پیچھا کیا لیکن اس نے گرفتاری کے بجائے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔

کلیو لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیفنز کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا اور اس نے اس سے پہلے کسی اور شخص کو قتل بھی نہیں کیا تھا۔

اس ویڈیو کے فیس بُک پر منظرعام پر آنے کے بعد سے امریکا میں ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے اور وہ کہ یہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ اپ لوڈ کیے جانے والے تشدد آمیز مواد کی کس طرح نگرانی کرسکتی ہے اور اس کو کیسے روک سکتی ہے۔اسٹیفنز کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مقتول ریٹائرڈ فاؤنڈری ورکر گاڈون کو پہلے سے نہیں جانتا تھا۔انھوں نے اتوار کو ایسٹر کی صبح اپنے بیٹے اور داماد کے ساتھ گزاری تھی ۔اس کے بعد قاتل نے انھیں جا لیا تھا اور گولی مار کران کی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔
اسٹیفنز کی موت سے قبل گاڈون کے رشتے داروں نے کہا تھا کہ انھوں نے قاتل کو معاف کردیا ہے۔ان کے بیٹے روبی ملر نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’میں اس کو معاف کرتا ہوں کیونکہ ہم سب گناہ گار ہیں‘‘۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s