پچاسی سالہ بوڑهے نے چهبیس سالہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی..ملاقات فیس بک پرہوئ تهی..

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی اور پہلے رابطے کے ڈیڑھ ماہ بعد جمی نے شادی کی پیشکش کردی۔ جمی اور ان کی دلہن ایمی فلپس یارک شائر کے علاقے میں ایک خوبصورت گھر میں مقیم ہیں اور جلد ہی ہنی مون کے لئے گران کناریہ روانگی کی تیاری کررہے ہیں۔                                                                             kloklo5  جمی نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ ویلری پانچ سال قبل دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی موجودہ اہلیہ ایمی جب ننھی بچی تھیں تو ان کا کامیڈی شو ’چکل ویژن‘ بہت پسندیدگی سے دیکھا کرتی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے اس پروگرام کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی تو ایمی نے اس پر دلچسپ تبصرہ کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز ہوا۔ kloklo            واضح رہے کہ جمی ناصرف اپنی اہلیہ سے عمر میں تقریباً 60 سال بڑے ہیں بلکہ اس کے والد، یعنی اپنے سسر سے بھی 15 سال بڑے ہیں۔ ایمی کے والد کی عمر 70 سال ہے اور ان کی والدہ کی عمر 65سال ہے۔ ان کی والدہ نے دی سن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اور اس کے دولہے کی عمر میں فرق سے وہ پریشان نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہے اور ایک اچھی اور خوشگوار زندگی کے لئے یہ کافی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s