گاڑیوں کو چومنے کا مقابلہ، مسلسل 50 گھنٹے تک گاڑی سے بوس و کنار کرنیوالی خاتون کار جیت گئی

سرعام بوس و کنار کو معیوب سمجھاجاتاہے لیکن یہ بوس وکنار کسی ٹھوس چیز کیساتھ ہوتو اس کا اندازہ صرف دیکھنے والے ہی لگاسکتے ہیں لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں گاڑیوں کو چومنے کے اس دلچسپ مقابلے میں مسلسل 50 گھنٹے کار چومنے والے والے کو ایک کارانعا م میں دینے کا اعلان کیاگیاتھااور یہ مقابلہ ایک خاتون جیت گئی ۔                                             22 غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے کو ایک مقامی96.7 ایف ایم ریڈیو نے منعقد کیا تھا جس میں کمپنی نے اپنی نئی نویلی گاڑی ”کیا  آپٹما ایل ایکس 2017“ بطور انعام رکھی تھی، پیر کی صبح آٹھ بجے شروع ہونیوالے مقابلے میں ہر امیدوار کو ہرگھنٹے 10منٹ کی بریک کیساتھ اپنے ہونٹ گاڑی سے چپکائے رکھنے تھے ،امیدوار 10 منٹ کے وقفے میں غسل خانے جانے، کچھ کھا یا پانی پی سکتے تھے ،اس کے بعد دوبارہ ان کے ہونٹ کار سے لگنے چاہیے تھے ورنہ وہ مقابلے سے باہر کیے جاسکتے تھے۔ مقابلہ شروع ہوتے ہی قریباً 20 افراد نے اپنے ہونٹ کار سے چپکادیئے اور سب کار پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر کار جیتنا چاہتے تھے ، اگر ایک سے زائد افراد 50 گھنٹے سے زیادہ وقت تک کار چومتے رہتے ہیں تو پھر فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے ہونا تھا اور بالآخر گاڑی کا قرعہ ایک خاتون امیدوار کے نام نکلا۔                                                     11مقابلے میں شریک بعض افراد کے ہونٹ سوکھنے لگے اور وہ رضاکارانہ طورپر پیچھے ہٹ گئے لیکن 21 سالہ لڑکی نے کہا کہ اس کے منہ میں چھالے پڑچکے ہیں جب کہ بعض کے ناک سرخ ہوگئے اور کچھ کی گردن اکڑ کر رہ گئی۔وقت گزارنے کے لیے بعض شرکا نے ہیڈفون پر موسیقی سنی اور آنکھیں بند کرکے کار سے اپنے ہونٹ چپکائے رکھے۔ آخرکار 50 گھنٹے مکمل ہوگئے اور 7 شرکا میدان میں ڈٹے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے مقابلے کا خاتمے اور قرعہ اندازی کا اعلان کیا۔                     44قرعہ اندازی میں کار کا تحفہ 30 سالہ خاتون کے نام نکلا تاہم بقیہ افراد کو تحفے اور کنسرٹ ٹکٹ دیئے گئے۔ یہ مقابلہ فیس بک پر بھی براہِ راست نشر کیا گیا تھا۔ویڈیو دیکھئے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s