بیک وقت دی گئی تین طلاقیں ۔۔۔ طلاق ہوئی یا نہیں؟ عدالت نے فیصلہ سنادیا​…مسلم لا بورڈ کا احتجاج…..

بھوپال(این این آئی)مدھیہ پردیش کی عدالت نے طلاق کے مقدمے میں مسلمان مدعا علیہ کی جانب سے اپنی بیوی کو ایک نشست میں دی گئی تین طلاقوں (طلاقِ ثلاثہ) کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیدیا ہے۔مدھیہ پردیش کے رہائشی توصیف شیخ کی شادی 2013 میں عرشی خان نامی خاتون سے ہوئی تھی تاہم توصیف نے شادی کے کچھ دن بعد ہی عرشی سے رقم کا مطالبہ شروع کردیا جس پر عرشی اسے چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی                                                                              عرشی خان اپنے شوہر کے خلاف ’’انسدادِ جہیز ایکٹ‘‘ کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔اکتوبر 2014 میں توصیف نے عدالت کے احاطے میں اپنی بیوی کو زبانی طلاق دیدی جس کے بعد ایک قانونی نوٹس کے ذریعے اپنی بیوی کو اطلاع دی کہ اس نے تین طلاقیں دے دی ہیں۔ عرشی خان اس نوٹس کے خلاف عدالت چلی گئی اور اب عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے یہ طلاق کالعدم قرار دے دی ہے۔عرشی خان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا وہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ شریعت کے خلاف بھی ہے ٗاس نکتے کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے یہ طلاق منسوخ کردیں۔فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکولر عدالت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایک شرعی معاملے میں کوئی فیصلہ صادر کرے کیونکہ شریعت کی تشریح صرف اور صرف علماء یا پھر وہ لوگ کرسکتے ہیں جو شریعت کے ماہر ہوں۔بلکہ شریعت کے خلاف بھی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s